ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور: میڈیکل کالج میں سنی مسلم طلبا کو سیٹ محفوظ کرنے کامطالبہ،ریاستی ہائی کورٹ نے عرضی پر فیصلہ محفوظ کرلیا

مینگلور: میڈیکل کالج میں سنی مسلم طلبا کو سیٹ محفوظ کرنے کامطالبہ،ریاستی ہائی کورٹ نے عرضی پر فیصلہ محفوظ کرلیا

Sat, 21 Jul 2018 00:42:35    S.O. News Service

منگلور و،20؍جولائی(ایس او نیوز) منگلورو کی کنچور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں سنی مسلم طلبا  کے لئے سیٹوں کے ریزرویشن کے بارے میں ریاستی ہائی کورٹ میں دائر ایک عرضی پر ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ منگلور کی کنچور اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ کی طرف سے اس سلسلے میں دائر عرضی پر جسٹس اے ایس بھوپنا اور جسٹس نیاز پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے وکیلوں کی بحث سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

عرضی گزار کی طرف سے سینئر وکیل مدھو سودھن نائک نے کہاکہ آئین کی دفعہ 30کے تحت اقلیتی ادارے کو خود مختاری سے اپنا ادارہ چلانے کا بھرپور موقع ملنا چاہئے۔ کنچور میڈیکل کالج میں جملہ 150میڈیکل سیٹیں ہیں جن میں سے 38 سرکاری کوٹے کے لئے دی گئی ہیں، باقی 82 سیٹیں کالج کے انتظامیہ کے اختیار میں آتی ہیں ، اسی لئے کالج کے انتظامیہ نے ان تمام سیٹوں کو سنی طبقے سے وابستہ طلبا کے لئے محفوظ کردیا ہے، اس کے لئے انہوں نے سینٹ جوزف میڈیکل کالج کا حوالہ دیا جہاں سیٹیں عیسائی رومن کیتھولک فرقے کے لئے مخصوص کی گئی ہیں۔ اور کہاکہ اسی بنیاد پر سنی مسلم طبقے سے وابستہ طلبا کے لئے کنچور اسلامک میڈیکل کالج میں سیٹیں محفوظ کرنے کا اختیار دیا جائے۔

حکومت کی طرف سے پیروی کرتے ہوئے اڈوکیٹ جنرل ادے ہولا نے کہاکہ جموں وکشمیر اور تلنگانہ سمیت دیگر ریاستوں میں عیسائی اور مسلم تعلیمی اداروں میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے دیگر مذاہب کے طلبا کو داخلے دئے گئے ہیں۔ فریقوں کو سننے کے بعد عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔


Share: